ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنسی اسکینڈل کے باعث نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن کا استعفیٰ

جنسی اسکینڈل کے باعث نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن کا استعفیٰ

Sun, 22 Apr 2018 10:56:21    S.O. News Service

دبئی 21اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سویڈن میں قائم بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد جنسی اسکینڈل کے باعث استعفیٰ دینے والے ارکان کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔سویڈن کے کثیر الاشاعت اخبار ’دا جینس نیتھر‘ کے مطابق نوبل کمیٹی کی رکن لوٹا ٹاس نے جمعرات کے روز اٹھارہ رکنی پینل سے استعفے کے لیے باضابطہ درخواست دی۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رْکن کیٹرینا فروسٹنسن کی طرف سے ایک شادی شدہ رکن کے جنسی ہراسگی کے اسکینڈل پر انہیں سخت صدمہ ہے۔فرونسٹنسن اور کونسل کے مستقل سیکرٹری سے گذشتہ ہفتے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔ قبل ازیں فروسٹنسن سے استعفیٰ نہ لینے پر کمیٹی کے تین ارکان مستعفی ہوگئے تھے۔سویڈن کے بادشاہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ استعفوں کے معاملے سے نمٹنے کے لیے اکیڈمک ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں۔


Share: